LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال مؤثر سفارتکاری اور امن سے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط ہوا: فیصل کریم کنڈی اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: صدر اردوان آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول، ایران کا سخت انتباہ عباس عراقچی سے حماس اور حزب اللہ کے وفود کی ملاقات، حمایت جاری رکھنے کا اعادہ امریکہ کا 250واں یومِ آزادی: اسلام آباد اور لاہور کی تاریخی عمارات امریکی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھیں اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں یومیہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مشرقی امریکا میں گرمی اور ہیٹ ویو سے 25افراد ہلاک

مومنہ اقبال کا ایم پی اے کی عبوری ضمانت میں توسیع پر سخت ردِعمل

Web Desk

5 July 2026

معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری قبل از گرفتاری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کے بعد موجودہ قانونی کارروائی اور انصاف کے نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

لاہور کی سیشن عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو پولیس تحقیقات میں شامل ہونے کی سخت ہدایت کی ہے، جبکہ استغاثہ سے آئندہ سماعت پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

عدالتی کارروائی کے بعد اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی، جس میں کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے لکھا کہ “مجھے پہلے لگتا تھا کہ اثر و رسوخ صرف بھوانہ تک محدود ہے، تاہم اب محسوس ہوتا ہے کہ ایک ایم پی اے ہونے کا پورا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے”۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے نمائندوں کو متعدد بار ہراساں کیا گیا، ان کا تعاقب کیا گیا اور انہیں مختلف طریقوں سے دباؤ کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی۔ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ کیا عام شہریوں کے مقدمات بھی اسی طرح چلتے ہیں یا صرف بااثر افراد کو ہی عدالتوں سے بار بار تاریخیں ملتی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ رواں سال مئی میں اس وقت سامنے آیا تھا جب مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایک رکنِ صوبائی اسمبلی کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے باقاعدہ درخواست میں ثاقب چدھڑ کا نام شامل کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے شادی کی پیشکش مسترد ہونے پر اداکارہ اور ان کے منگیتر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جبکہ ان کی بہن کو بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے۔

اس کیس کی حساسیت کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پہلے ہی خبردار کر رکھا ہے کہ اس مقدمے میں کسی بھی قسم کا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے یا کسی کو دھمکانے کی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 4 جون کو این سی سی آئی اے (NCCIA) نے ثاقب چدھڑ کے خلاف سائبر کرائم اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد انہیں 5 جون کو عبوری قبل از گرفتاری ضمانت مل گئی تھی اور اس میں اب تک متعدد بار توسیع کی جا چکی ہے۔