ٹیلر سوِفٹ اور ٹریوس کیلس کی شادی آج میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہوگی، سکیورٹی حکام نے تصدیق کر دی
Web Desk
3 July 2026
سکیورٹی پلانز سے وابستہ ایک اعلیٰ قانون نافذ کرنے والے اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوِفٹ اور این ایف ایل (NFL) اسٹار ٹریوس کیلس کی شادی آج (جمعہ کی رات) نیویارک کے تاریخی کنسرٹ اور اسپورٹس ایرینا ‘میڈیسن اسکوائر گارڈن’ (MSG) میں منعقد ہو رہی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ (AP) کے مطابق، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اہلکار نے بتایا کہ شادی کی تقریبات کا آغاز جمعرات کی رات ایک نجی ریہرسل ڈنر (Pre-party) سے ہوا، جس میں تقریباً 100 قریبی مہمانوں نے شرکت کی۔ سرکاری اجازت نامے کے مطابق، شادی کی مرکزی تقریب جمعہ کی شام 5 بجے شروع ہوگی جو اگلے روز علی الصبح 4 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔
نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے بھی تصدیق کی ہے کہ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک بڑے ایونٹ کے لیے اجازت نامہ حاصل کر لیا گیا ہے اور انتظامیہ اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ تقریب کی سکیورٹی اور رازداری کو یقینی بنانے کے لیے مین ہٹن ایرینا کے گردونواح میں سڑکوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور خصوصی داخلی ٹینٹ نصب کیے گئے ہیں۔ نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کا کہنا ہے کہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے اس ہائی پروفائل جوڑے کی ‘چار جولائی’ (امریکی یومِ آزادی) کے ویک اینڈ پر شادی کی افواہیں گرم تھیں، جن کی اب سرکاری ذرائع سے تصدیق ہو چکی ہے، تاہم جوڑے کے نمائندوں نے اب تک اس پر باضابطہ عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور
28 October 2026
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
28 October 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
28 October 2026
سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
28 October 2026
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری
28 October 2026
لاہور میں بچوں کی گائیکی نے نارویجن موسیقار کو جھومنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل
28 October 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026