آئی سی سی سالانہ کانفرنس 8 جولائی سے سکاٹ لینڈ میں ، اہم معاملات زیر غور آئینگے
Web Desk
2 July 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اہم ترین سالانہ کانفرنس 8 سے 11 جولائی تک ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہونے جا رہی ہے، جس میں دنیا بھر سے رکن ممالک کے چیف ایگزیکٹوز اور بورڈ سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی کی اس سالانہ کانفرنس کی صدارت چیئرمین جے شاہ کریں گے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سُمیر احمد سید بھی اجلاس میں باقاعدہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے موجود ہوں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھی اس اہم ترین بورڈ میٹنگ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔
اس 4 روزہ کانفرنس کے دوران عالمی کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے کئی دور رس فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-29 کے مجوزہ فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی)، مختلف ممالک کے درمیان دوطرفہ سیریز، ون ڈے کرکٹ کے مستقبل اور دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے فرنچائز ٹورنامنٹس سے متعلق اہم امور شامل ہیں، جن پر تمام کرکٹ بورڈز کے حکام تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا
21 August 2026
امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
21 August 2026