LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کینیا اسکول کی 8 لڑکیوں پر ساتھی طالبات کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد 40 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر میکسیکو میں جشن، دم گھٹنے سے 3 افراد جان سے گئے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانے کی تعمیر کیلئے امریکہ و اسرائیل میں معاہدے پر دستخط کراچی میں بارشیں 584 مخدوش رہائشی عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خلیجی صورتحال پر تبادلہ خیال امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر جوڑے نے امن کا بینر لہرا کر منگنی کرلی

Web Desk

1 July 2026

امریکا کی مشہورِ زمانہ بلند ترین عمارت ‘ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ’ پر ایک منچلے جوڑے نے نہ صرف چڑھ کر دنیا میں امن کے فروغ کا بینر لہرایا بلکہ زمین سے 1500 فٹ کی بلندی پر ایک دوسرے کے ساتھ منگنی بھی کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ انوکھا واقعہ صبح تقریباً 11 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا جب یہ جوڑا کسی نہ کسی طرح نیویارک کے علاقے 20 ویسٹ 34 اسٹریٹ پر واقع ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی 105ویں منزل پر موجود مینار کی سخت سیکیورٹی کو توڑنے میں کامیاب ہو گیا اور فوری بعد عمارت کی نیڈل (سوئی) نما چوٹی پر چڑھ گیا۔

چہرے پر ماسک اور کالے کپڑے پہنے ہوئے ان منچلوں نے زمین سے تقریباً 1500 فٹ بلندی پر واقع چوٹی تک رسائی حاصل کی اور وہاں سیاہ و سفید رنگ کا ایک بڑا بینر لہرایا، جس پر امن کا پیغام درج تھا کہ: ’’اگر محبت کی طاقت، طاقت کی محبت پر غالب آجائے تو دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی۔‘‘

دوپہر 12 بجکر 35 منٹ تک یہ دونوں تپتی گرمی کے باوجود ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ٹیلی ویژن کے دھاتی انٹینا سے چمٹے رہے، جس کے بعد متعدد ٹی وی نیوز ہیلی کاپٹرز نے اس حیرت انگیز منظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں قید کرنا شروع کر دیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کا ایوی ایشن یونٹ بھی فوراً وہاں پہنچا اور دونوں کو فوری نیچے آنے کا حکم دیا۔

پولیس کا حکم ملتے ہی دونوں نے بینر سمیٹتے ہوئے نیچے اترنا شروع کیا، لیکن چند ہی لمحوں بعد اس مہم جوئی نے ایک انتہائی رومانوی موڑ لے لیا۔ وہ دونوں چوٹی سے نیچے بنے ایک پلیٹ فارم پر رکے جہاں ٹی وی کیمروں نے دیکھا کہ ان میں سے ایک شخص نے روایتی انداز میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے ساتھی کو شادی کی پیشکش (Propose) کر دی۔

رپورٹس کے مطابق، ساتھی نے بظاہر خوشی سے ‘ہاں’ کہہ دی، جس سے نیویارک کی فضاؤں میں محبت کا رنگ گھل گیا۔ اس کے بعد دوسرے ساتھی نے اسے گلے لگایا اور پھر موبائل فون سے تصویر کھینچنے کے لیے اپنی انگوٹھی دکھائی۔

تاہم، آسمان کی بلندیوں پر ہونے والا یہ رومانوی اسٹنٹ اور مہم جوئی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی کیونکہ جیسے ہی یہ دونوں ‘لو برڈز’ نیچے اترے، تو وہاں پہلے سے موجود نیویارک پولیس کے اہلکاروں نے عمارت کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے پر دونوں کو فوری طور پر حراست میں لے لیا اور ایک پولیس وین میں بٹھا کر تھانے لے گئے۔