LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی

اداکارہ فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز حاصل

Web Desk

1 July 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کو خواتین کے حقوق کے فروغ اور اہم سماجی مسائل پر مؤثر آواز بلند کرنے کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ اس باوقار اعزازی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز عالمی اور کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے فضا علی کی سماجی خدمات، بالخصوص خواتین کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں مثبت شعور بیدار کرنے کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ سے یہ اہم اعزاز وصول کرنے کے بعد فضا علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف میری ذاتی کامیابی نہیں ہے، بلکہ یہ دنیا بھر کی اس ہر خاتون کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے جو اپنے حقوق، ایک بااختیار مستقبل اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عالمی اعزاز کو پاکستان کی غیور خواتین کے نام کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی سماجی برائیوں، ناانصافیوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز اسی طرح بلند کرتی رہیں گی۔