ناران: دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے والوں کی ویگو گاڑی دریا میں بہہ گئی
Web Desk
1 July 2026
خوبصورت سیاحتی مقام ناراں میں سوشل میڈیا پر سستی شہرت اور ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون چار سیاحوں کو زندگی کی بازی ہارنے کے قریب لے گیا، جہاں ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران ان کی تیز رفتار ویگو گاڑی (ڈالا) دریائے کنہار کے بپھرے ہوئے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ تاہم، وہاں موجود رافٹنگ ٹیم نے اپنی جان پر کھیل کر بروقت کارروائی کی اور گاڑی میں سوار افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
ڈی ایس پی ناراں صداقت خان کے مطابق، سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار قریبی دوستوں نے ایک خطرناک ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے اپنی قیمتی ویگو گاڑی کو دریائے کنہار کے اندر اتار کر اسے پار کرنے کی کوشش کی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ دریا کے بیچ پہنچتے ہی گاڑی کنہار کی تیز موجوں اور بپھرے ہوئے بہاؤ پر قابو نہ پا سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں تیرنے لگی۔ خوش قسمتی سے دریا کے کنارے موجود رافٹنگ ٹیم نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے فوری اور انتہائی بہادرانہ کارروائی کی اور لائف جیکٹس و رسیوں کی مدد سے گاڑی میں پھنسے چاروں دوستوں کو بحفاظت نکال لیا، تاہم دریا کی لہروں کی نذر ہونے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
ڈی ایس پی صداقت خان نے ناراں اور وادیٔ کاغان کا رخ کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ تفریحی مقامات پر آنے والے افراد صرف یہاں کی قدرتی خوبصورتی اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے تک خود کو محدود رکھیں اور ممنوعہ یا خطرناک مقامات پر غیر ضروری مہم جوئی اور فوٹو شوٹ کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ اس وقت گرمی کے باعث پہاڑوں پر جمی برف پگھلنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کی وجہ سے دریائے کنہار سمیت خطے کے دیگر ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ اچانک انتہائی تیز اور غیر متوقع ہو جاتا ہے۔ یہ لہریں کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں، لہٰذا دریا کے کناروں سے فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
3 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
3 September 2026
این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
3 September 2026
افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال
3 September 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت
3 September 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
3 September 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا
3 September 2026
پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق
3 September 2026