LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ

نتھیا گلی کی سیر کو جانیوالی اداکارہ جگن کاظم کس بات پر برہم ہوئیں؟ ویڈیو وائرل

Web Desk

1 July 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ جگن کاظم ایبٹ آباد کے مشہور و خوبصورت سیاحتی مقام نتھیا گلی کی سیر کے دوران جگہ جگہ کچرا اور گندگی دیکھ کر سیاحوں اور مقامی انتظامیہ پر شدید برہم ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ نتھیا گلی کے دلفریب مناظر کے درمیان پھیلی گندگی کی نشان دہی کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں جگن کاظم کا کہنا تھا کہ میں اتنی خوبصورت جگہ نتھیا گلی آئی ہوں، لیکن یہاں کا حال دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے۔ آپ جس جگہ بھی جائیں، وہاں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ لوگوں نے جگہ جگہ پلاسٹک کے بیگز اور ریپرز پھینکے ہوئے ہیں، کیا وہ اسے اٹھا کر کسی کوڑے دان (Dustbin) میں نہیں پھینک سکتے تھے؟ اداکارہ نے ملکی حالات کا رونا رونے والے شہریوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ‘ملک کا کیا ہوگا؟’، ‘ملک کے حالات کیسے ٹھیک ہوں گے؟’۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم خود صفائی کا خیال نہیں رکھتے اور پھر موسمیاتی تبدیلیوں (Climate Change) کا رونا روتے ہیں۔

جگن کاظم نے ماحول پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جو موسمی سختیاں اور خراب حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی خوبصورت دنیا اور فطرت سے نوازا ہے لیکن ہم اس کا خیال بالکل نہیں رکھ رہے۔ جب ہم خود ماحول کو گندا کریں گے اور موسمی حالات خراب ہوں گے، تو یہ کسی اور کی نہیں بلکہ خالصتاً ہماری اپنی غلطی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس بیانیے کو خوب سراہا جا رہا ہے اور لوگ سیاحتی مقامات پر صفائی برقرار رکھنے کے لیے سخت قوانین اور جرمانوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔