LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت پاکستان، امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی کردی فلسطینی صدر کا جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب، غزہ میں قتل عام روکنے کا مطالبہ یورپی پارلیمانی وفد کی اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات، جی ایس پی پلس پر تبادلہ خیال اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری کے پی پولیس ایکٹ وفاقی قوانین سے متصادم ہے: بیرسٹر عقیل ملک مکہ، طائف اور تبوک میں خطرے کی وارننگ ختم، سعودی سول ڈیفنس کا اعلان حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک کا مستقبل: اینٹونیو ڈیلگاڈو کا ہاؤسنگ، صحت اور چائلڈ کیئر پر جامع اصلاحاتی ایجنڈا ، ساوتھ ایشین کمیونٹی کی بھرپور حمایت

Web Desk

1 December 2025

نیویارک: نیویارک کے ایک مقامی ہوٹل میں ساوتھ ایشین کمیونٹی کی جانب سے نیویارک کے گورنر کے منصب کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار اینٹونیو ڈیلگاڈو کے اعزاز میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ان کی انتخابی مہم کے لیے فنڈ ریزنگ اور ان کے اصلاحاتی منشور کو کمیونٹی تک پہنچانا تھا۔
تقریب کی کامیابی میں کمیونٹی لیڈر ایڈم خان کی فعال کوششیں نمایاں رہیں، جن کی دعوت پر متعدد کمیونٹی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر تاجر شاہنواز نے کہا کہ ’’کمیونٹی نے توقع سے بڑھ کر سپورٹ کی، جس سے آج کا ایونٹ کامیاب ہوا۔‘‘
کمیونٹی رہنما فرح حسین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس طرح ہم نے زہران ممدانی کو کامیابی دلائی، اسی اتحاد اور قوت کے ساتھ ہم اینٹونیو ڈیلگاڈو کو بھی کامیاب بنائیں گے۔‘‘

نیویارک کے گورنر کے لیے امیدوار اینتونیو ڈیلگاڈو نے ریاست کے بڑے بحرانوں، رہائش، بچوں کی نگہداشت، صحت اور معاشی عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے اپنا جامع ایجنڈا پیش کر دیا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ انتظامیہ کی پالیسیوں نے عوامی ضروریات کو نظرانداز کیا، جبکہ عام شہری بڑھتی مہنگائی اور عدم استحکام کا سامنا کر رہے ہیں۔
نیویارک کے گورنر کے ڈیموکریٹک امیدوار کو ساوتھ ایشین کمیونیٹی کی حمایت حاصل ہوگئی
اینتونیو نے کہا کہ نیویارک ’’ہاؤسنگ ایمرجنسی‘‘ کا شکار ہے جہاں کرائے بڑھ گئے ہیں اور گھرلیے خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ وہ ریاست گیر مستقل کرایہ امدادی پروگرام کے قیام، پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے ڈاؤن پیمنٹ گرانٹس اور غیر مؤثر ہاؤسنگ اسکیموں کی مکمل اوورہالنگ کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’’800 ہزار نئے گھروں کی ضرورت ہے، مگر موجودہ رفتار سے یہ ہدف ممکن نہیں۔‘‘
اینتونیو کے مطابق چائلڈ کیئر نیویارک کے خاندانوں کا سب سے بڑا خرچ بن چکا ہے۔ وہ یونیورسل چائلڈ کیئر کے نفاذ، کم آمدنی والے والدین کے لیے رکاوٹیں ختم کرنے اور چائلڈ کیئر ورکرز فنڈ کے ذریعے ملازمین کی تنخواہیں بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے نیویارک ہیلتھ ایکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام ’’منافع کو مریض پر فوقیت دیتا ہے‘‘۔
نئے ماڈل کے تحت نہ پریمیم ہوں گے، نہ کو پیز، نہ ڈیڈکٹیبلز۔ تمام نیویارکرز کو ایک ہی نظام میں مساوی کوریج حاصل ہو گی اور ریاستی اندازوں کے مطابق سالانہ 17 ارب ڈالر کی بچت ممکن ہے۔
اینتونیو نے کم از کم اجرت بڑھانے، افراطِ زر کے ساتھ منسلک کرنے اور کارپوریٹ ٹیکس میں شفاف اصلاحات کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق ’’ریاستی بجٹ کا نظام غیر شفاف ہے‘‘ جسے درست کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے نیویارک ڈیموکریٹک پارٹی کو ’’بند ڈھانچہ‘‘ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پارٹی کو ہر سطح کے امیدواروں کی یکساں حمایت اور سال بھر تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی پر فوکس کرنا چاہیے۔
وہ کم نمائندگی والی کمیونٹیز خصوصاً بلیک اور براؤن ووٹرز کے لیے مستقل آؤٹ ریچ پروگرامز قائم کرنے کے حامی ہیں۔