LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

شاہ چارلس کے بچپن کے بال نیلامی کے لیے پیش

Web Desk

1 December 2025

چارلس کے بال 1960 کی دہائی کے اوائل میں شاہی نائی جارج کرسپ نے اس وقت کاٹے تھے جب نوجوان چارلس ابھی شاہی ذمہ داریوں اور اپنی آئندہ زندگی کے بڑے ادوار سے بہت دور تھے۔

پال فریزر کلیکٹیبلزکمپنی نے اس نایاب یادگار کی قیمت 7,995 پاؤنڈ رکھی ہے، یہ کنگ چارلس سوم سے متعلق بے حد ذاتی نوعیت کی اشیا میں شمار ہوتی ہے جو شائقین کو بادشاہ کی شخصیت کے نہایت قریب لے جاتی ہے۔واضح رہے کہ نیلامی میں صرف بال ہی شامل نہیں بلکہ کنگ چارلس کے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک کرسمس کارڈ بھی موجود ہے جبکہ شاہی نائی جارج کرسپ کی استعمال شدہ قینچی اور کنگھی بھی اس مجموعے کا حصہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق جارج کرسپ نہ صرف جارج ششم کے نائی رہے بلکہ 1952 کے بعد ملکہ الزبتھ دوم کے بھی قابلِ اعتماد ہیئر ڈریسر تھے، 1960 کی دہائی میں وہ باقاعدگی سے میفر کے ٹرمپرس سے بکھنگھم پیلس جاتے تھے تاکہ نوجوان چارلس کے گھنے سیاہ بال تراش سکیں۔