LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا

امریکا، خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت ناگزیر قرار دیدی

Web Desk

27 June 2026

امریکا اور خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ میں کسی بھی قسم کا ٹول (فیس) قبول نہیں کیا جائے گا۔

ایک اہم وزارتی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایران کے بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور اس کے پراکسی گروپوں سمیت تمام سیکیورٹی خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اعلامیے میں واشنگٹن اور خلیجی ممالک نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ مستقبل میں تجارت اور سرمایہ کاری صرف مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد سے ہی مشروط ہوگی۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک نے ایران پر عراق میں پراکسی گروپوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے خلیجی ریاستوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی۔ تاہم، مشترکہ اعلامیے میں امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم بھی کیا گیا اور اس سفارتی عمل میں پاکستان اور قطر کے مثبت و تعمیری ثالثی کردار کی تعریف کی گئی۔