LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

Web Desk

27 June 2026

 18 سال سے کم عمر کی شادی کو جرم قرار دینے والے ‘پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026’ کو وفاقی شرعی عدالت (فیڈرل شریعت کورٹ) میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرڈیننس کی شق 2 ڈی، شق 3 اور دیگر متعلقہ دفعات آئین پاکستان اور اسلامی شریعت سے واضح طور پر متصادم ہیں، اور 18 سال سے کم عمر میں شادی کو جرم قرار دینا اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ ریاست کو انتظامی امور اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے قانون سازی کا پورا اختیار حاصل ہے، تاہم شریعت کے طے شدہ معاملات میں کسی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کی شق 2 سی اور 2 ڈی سمیت دیگر متنازع دفعات کو کالعدم قرار دیا جائے، اور کیس کے حتمی فیصلے تک اس آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا حکم (اسٹے آرڈر) جاری کیا جائے۔