LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا: وینس امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر داغے گئے ڈرونز جنگ بندی معاہدے کی احمقانہ خلاف ورزی ہے: امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس کی مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

Web Desk

27 June 2026

روس نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کی بھرپور تعریف کی ہے۔ روسی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی اور مذاکراتی کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمت پر اس کی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد ہونا مشرقِ وسطیٰ کے دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔ روس نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس خطے میں پائیدار امن کی خاطر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

علاوہ ازیں، ترجمان روسی دفترِ خارجہ نے پاکستانی طلبہ پر روس کی جانب سے نئی ویزا پابندیاں عائد کیے جانے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بالکل بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔