امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی
Web Desk
27 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تاریخی تقریبات کے موقع پر اعزازی امریکی پاسپورٹ کا ایک نیا ڈیزائن پیش کر دیا ہے، جس میں ان کی اپنی تصویر کو نمایاں طور پر شامل کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اس نئے پاسپورٹ کے ڈیزائن کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا: “امریکا کا نیا پاسپورٹ، خوش آمدید، لیکن اچھا رویہ اختیار کریں!”
اس اعزازی ڈیزائن کی خاص بات یہ ہے کہ پاسپورٹ کے ایک اندرونی صفحے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے مشہور اور تاریخی ‘ریزولوٹ ڈیسک’ پر بیٹھے دکھایا گیا ہے، جبکہ اسی صفحے کے پس منظر میں امریکا کے تاریخی ‘اعلانِ آزادی’ (Declaration of Independence) کا متن بھی واضح طور پر موجود ہے۔
متعلقہ عنوانات
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ
10 September 2026
مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک
10 September 2026
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
10 September 2026
ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
10 September 2026
سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
10 September 2026
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
10 September 2026
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ
10 September 2026
لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا
10 September 2026