آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ
Web Desk
27 June 2026
بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی جریدے ‘بلومبرگ’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انتہائی اہم انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سلطنتِ عمان نے یورپی ممالک کو باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا ہے کہ اب آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کا بحری راستہ استعمال کرنے والے جہازوں کو مخصوص فیس ادا کرنی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق، یہ فیس بحری جہازوں کی محفوظ رہنمائی (نیویگیشن میں تعاون) اور سمندری ماحولیات کے تحفظ (ڈی پولوشن) کی مد میں وصول کی جائے گی۔ بلومبرگ کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمانی حکام نے یورپی سفارت کاروں کو واضح الفاظ میں آگاہ کیا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اب آبنائے ہرمز کے حوالے سے جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپسی کسی صورت ممکن نہیں ہے، اور اس اہم ترین عالمی بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں سے بعض مخصوص تکنیکی خدمات کے عوض واجبات وصول کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، عمانی حکام نے سفارتی سطح پر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسقط ہمیشہ بین الاقوامی بحری قوانین اور جہاز رانی کے عالمی معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنائے گا، تاہم آبنائے ہرمز کی حدود میں سمندری آلودگی کے خاتمے اور جہازوں کو محفوظ نیویگیشن کی خدمات کی فراہمی پر آنے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے فیس عائد کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سلطنتِ عمان کی جانب سے اس تزویراتی پیش رفت کے باوجود ابھی تک یہ بات مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے کہ آیا عمان نے ان تمام خدمات کی فیسوں کو ہر قسم کے بحری جہاز کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے یا اس کا اطلاق مخصوص زمروں پر ہوگا، تاہم اس فیصلے سے عالمی تجارتی منڈیوں اور سپلائی چین پر طویل مدتی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی
27 June 2026
18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج
27 June 2026
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
27 June 2026
اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ
27 June 2026
روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی رابطہ، خلیج فارس کی صورتحال پر تبادلہ خیال
27 June 2026
مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
27 June 2026
روس کی مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف
27 June 2026
برسلز پر یورپی اراکینِ پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا شدید احتجاج
27 June 2026