سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ پر کینسر کا تیسری بار حملہ
Web Desk
26 June 2026
سابق عالمی نمبر ون اور 18 گرینڈ سلم ٹائٹلز کی فاتح امریکی ٹینس اسٹار کرس ایورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر کی مہلک اور بے رحم بیماری تیسری مرتبہ ان کی زندگی میں واپس آ گئی ہے۔واضح رہے کہ 71 سالہ امریکی سابق ٹینس پلیئر کو پہلی مرتبہ دسمبر 2021 میں رحم کے کینسر (اووری کینسر) کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد علاج سے وہ صحت یاب ہو گئیں، تاہم سال 2023 کے آخر میں یہ بیماری دوبارہ لوٹ آئی تھی۔ اب ایک بار پھر اس جان لیوا مرض نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
کرس ایورٹ نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا، “میں نے ہمیشہ اپنی صحت کے حوالے سے ہر بات کھل کر شیئر کی ہے۔ گزشتہ ہفتے میرے کئی طبی اسکینز ہوئے، جن کی رپورٹس سے یہ افسوسناک پتہ چلا ہے کہ کینسر ایک بار پھر واپس آ گیا ہے۔” انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی سرجریز اور کیموتھراپی کے مراحل سے گزر چکی ہیں اور اب کینسر سے چھٹکارے کے لیے آنے والے ہفتوں میں دوبارہ کیموتھراپی کا عمل شروع کرائیں گی۔ سابق ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ اگرچہ کینسر بے رحم ہے لیکن وہ اس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے پوری طرح پرامید اور پرعزم ہیں۔ کینسر کی تیسری بار تشخیص کے بعد کرس ایورٹ اس مرتبہ سال کے سب سے بڑے ٹینس ٹورنامنٹ “ومبلڈن” کے دوران بطور مبصر (کمنٹیٹر) اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی انجام نہیں دے پائیں گی۔
یاد رہے کہ ٹینس کی تاریخ کی عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والی کرس ایورٹ نے 1989 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس کے بعد سے وہ اسپورٹس براڈ کاسٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور دنیا بھر میں ٹینس کمنٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں
27 June 2026
ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ
27 June 2026
امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی
27 June 2026
امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب
27 June 2026
امریکا، خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت ناگزیر قرار دیدی
27 June 2026
سہ فریقی معاہدہ خطے میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد دیگا: امریکا
27 June 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ
27 June 2026
ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا
27 June 2026