پاکستان کے لیجنڈ ٹینس سٹار اعصام الحق ریٹائر ہوگئے
Web Desk
30 November 2025
سلام آباد میں ہونے والا اے ٹی پی چیلنجر کپ کا مینز ڈبلز فائنل اعصام الحق کے کیریئر کا آخری مقابلہ تھا، چیلنجر کپ کے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام کو مزمل مرتضیٰ کے ساتھ حریف پیئر کے خلاف سٹریٹ سیٹ میں شکست ہوئی، اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
آخری میچ میں شکست کے بعد اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حریف پیئر کو جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنی فیملی اور دیگر لوگوں کے شکر گزار ہیں، بطور صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن وہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اے ٹی پی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد بڑی کامیابی رہی ۔لیجنڈ پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ملک کیلئے سب سے زیادہ 18 اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل جیتے، 28 اے ٹی پی چیلنجر ٹائٹل ان کے نام رہے، ٹینس سٹار نے ڈبلز میں 17 آئی ٹی ایف فیوچر ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے، اعصام الحق نے سنگلز میں بھی 5 آئی ٹی ایف ٹائٹل حاصل کیے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد، آئی سی سی
17 June 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ
16 June 2026
اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
16 June 2026
پاکستان اسکواش ٹیم ایشین ڈبلز چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ
15 June 2026
پی سی بی کا کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹس میں انقلابی تبدیلیوں کا اعلان
15 June 2026
پی سی بی کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ 5 کیٹیگریز میں تقسیم، ریڈ بال اور فرنچائز سپیشلسٹ کھلاڑیوں کے لیے الگ ٹریکس مقرر
15 June 2026
نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں جلال الدین سورڈ مقابلہ جیت لیا
15 June 2026
گڈانی کے ساحل پر فٹبال ورلڈ کپ کے رنگ، نوجوانوں نے ریت پر شاہکار تخلیق کر دیا
14 June 2026