LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے وعدوں کی پاسداری کی اپیل آبنائے ہرمز مکمل بند، جہازرانوں کو اگلے نوٹس تک سفر نہ کرنے کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ قطر نے سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں، ایرانی حملوں کی شدید مذمت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

Web Desk

17 June 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال اور حالیہ کشیدگی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے قائدین اور جماعت کی مرکزی سینئر لیڈرشپ نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مسئلہ کشمیر پر موقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے؛ جموں و کشمیر کے غیور عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کی آئینی و بنیادی حقوق کی فراہمی اور خطے کی تعمیر و ترقی کو اولیں ترجیح دی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ نازک سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا:

آئینی حقوق اور شہری آزادیاں: آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے تحت وہاں کے تمام شہریوں کو مکمل شہری آزادیاں حاصل ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جانی چاہئیں اور عوامی حقوق کے حصول کے لیے ہمیشہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کرنی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے مسلم لیگ (ن) تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرے گی۔

جانی نقصان پر رنج کا اظہار: حالیہ احتجاجی لہر کے دوران سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور صدمہ پہنچا ہے۔ آزاد کشمیر میں ایسی پُرتشدد صورتحال ہرگز پیدا نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہم سب نے یہاں بھائیوں کی طرح رہنا ہے۔

امن اور مذاکرات کی اپیل: کشمیریوں نے پاکستان کے استحکام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی سچی جدوجہد سمجھا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ جموں و کشمیر کے عوام پاکستان سے اپنا مضبوط نظریاتی و فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوئے مکمل پُرمنڈ رہیں، جاری دھرنوں کو فوری ختم کریں اور مسائل کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

مشترکہ کوششوں کی امید: انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر کے عوام، حکومتِ آزاد کشمیر اور حکومتِ پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن کی بحالی اور معطل انتخابی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا سنجیدہ کردار ادا کریں گے۔

محمد نواز شریف نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں حکومتِ پاکستان اور ملک کے دفاعی اداروں نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھائی چارے، یکجہتی اور رواداری کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے اور کسی بھی طور ایسے پُرتشدد عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے جس سے ہماری دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کو تقویت ملے۔

اجلاس کے اختتام پر آزاد کشمیر کے حالیہ ناخوشگوار واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی، قائد مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں تنظیمی و انتخابی مہم کو بہتر انداز میں منظم کرنے اور انتھک محنت کرنے پر وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی سیاسی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا اور ان کی تعریف کی۔