گڈانی کے ساحل پر فٹبال ورلڈ کپ کے رنگ، نوجوانوں نے ریت پر شاہکار تخلیق کر دیا
Web Desk
14 June 2026
فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا جوش بلوچستان تک پہنچ گیا، جہاں گڈانی کے ساحل پر نوجوان فنکاروں نے ریت پر فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اور سرکاری نشان کی دلکش تصاویر بنا کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
فنکار سمیر شوکت اور ان کی ٹیم نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساحل کی ریت پر شاندار فن پارے تخلیق کیے، جنہیں سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
ریت پر بنائی گئی تصاویر فٹبال سے محبت اور کھیل کے فروغ کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس منفرد فن کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سمیر شوکت کا کہنا ہے کہ اس فن پارے کے ذریعے انہوں نے نہ صرف اپنی بلکہ بلوچستان کے عوام کی فٹبال سے وابستگی کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں فٹبال کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات اور حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے۔
کوئٹہ سے مکران تک نوجوان فٹبال کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ گڈانی کے فنکاروں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے بلوچستان کا مثبت اور خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026