پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
Web Desk
16 June 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا ایک نیا طوفان آگیا ہے جہاں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی اور تاریخی حد کو عبور کر گیا ہے۔ جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز یعنی منگل کو مارکیٹ کے آغاز سے ہی انویسٹرز کی جانب سے زبردست جوش و خروش اور خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کی بدولت انڈیکس میں دیکھتے ہی دیکھتے 1400 سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 510 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق، سٹاک مارکیٹ میں جاری یہ تاریخی تیزی بنیادی طور پر عالمی اور علاقائی سطح پر ہونے والی مثبت سفارتی پیش رفت اور پاک-امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم اقتصادی اعشاریوں کی وجہ سے ہے۔ واضح رہے کہ اس سے گزشتہ کاروباری روز (سوموار) کے اختتام پر بھی مارکیٹ نے شاندار پرفارمنس دکھائی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 4,639 پوائنٹس کے بھاری اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 770 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جو آج دوسرے دن بھی مسلسل تیزی کے ساتھ نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026