وفاقی حکومت کا کراچی حیدرآباد موٹر وے کی اازسرنو تعمیر کا فیصلہ
Web Desk
11 June 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت صوبہ سندھ کے بنیادی انفراسٹرکچر، ہائی ویز اور پینے کے پانی کے میگا پراجیکٹس کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی اہم تجاویز تیار کر لی ہیں۔ ان تجاویز میں سب سے کلیدی فیصلہ کراچی حیدرآباد موٹروے (M-9) کی جدید خطوط پر ازسرِنو تعمیر کا ہے۔
وفاقی بجٹ کی دستاویزات کے مطابق سندھ کے مختلف موٹرویز، ہائی ویز اور واٹر پراجیکٹس کے لیے درج ذیل فنڈز مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں:
وفاقی حکومت نے کراچی حیدرآباد موٹروے کی ازسرِنو تعمیر کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ یہ نئی اور جدید موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت تعمیر کی جائے گی، جبکہ اس منصوبے کی کمرشل فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے بجٹ میں 75 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سندھ کے اس دیرینہ اور سب سے اہم موٹروے منصوبے کی تعمیر کی رفتار تیز کرنے کے لیے وفاقی بجٹ میں 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ساحلی پٹی کو تجارتی مراکز سے جوڑنے کے لیے کوسٹل ہائی وے اسکیم کے لیے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں سانگھڑ کو قومی شاہراہ (N-5) سے منسلک کرنے والے روڈ پراجیکٹ کے لیے 13 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔سندھ کے اس اہم ترین اندرونی روڈ لنک کی مکمل فنڈنگ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فراہم کر دی جائے گی تاکہ اس منصوبے کو بلا تاخیر مکمل کیا جا سکے۔
کراچی شہر میں پینے کے پانی کے سنگین بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (K-IV) کو بجٹ میں ترجیح دی ہے۔ اس میگا واٹر پراجیکٹ کی سول ورکس اور پائپ لائنز کی تکمیل کے لیے وفاقی بجٹ میں 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان ہائی وے اور واٹر پراجیکٹس کی تکمیل سے نہ صرف سندھ میں لاجسٹکس اور نقل و حمل کا نظام جدید ہوگا بلکہ بین الصوبائی تجارت اور صنعتی روابط کو بھی بے پناہ فروغ ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
پارٹی میں دھڑے بندی نہیں لیکن کچھ لوگوں کے اختلافات ہیں,علی امین گنڈاپور
17 June 2026
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات
17 June 2026
محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق
17 June 2026
پاکستان ریلوے کی 15 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، 5 کے ٹھیکے دیے جا سکے
17 June 2026
سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی
17 June 2026
پاکستان کا 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا اعلان
17 June 2026
حکومت نے معیشت کو بحران سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا، عطا تارڑ
17 June 2026
بلوچستان گرینڈ الائنس کا مطالبات کے حق میں اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان
17 June 2026