LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ

توانائی بچت مہم، کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

11 June 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے اور بجلی کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں نئے کاروباری اوقات کار (Business Hours) کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ نئے احکامات کے مطابق یہ اوقات کار ہفتے کے ساتوں دن بشمول ہفتہ اور اتوار یکساں طور پر نافذ ہوں گے۔

صوبہ بھر میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں، کمرشل بازار اور شاپنگ مالز رات 9:00 بجے لازمی بند کر دیے جائیں گے۔ اس پابندی کا اطلاق ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور محلے کی کریانہ شاپس پر بھی ہوگا۔ تمام شادی ہالز، پبلک مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات کو رات 10:00 بجے تک تقاریب ختم کرنے کی اجازت ہوگی۔

تمام ریسٹورنٹس، کیفے، ہوٹل اور فوڈ پوائنٹس رات 11:00 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ تفریحی مقاصد کے لیے سینما ہالز کو بھی رات 11:00 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریسٹورنٹس کی آن لائن ہوم ڈیلیوری (Home Delivery) اور ٹیک اوے (Takeaway) سروس پر وقت کی یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی، وہ معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکتے ہیں۔عوامی سہولت اور ضروری خدمات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت نے درج ذیل شعبوں کو ان اوقات کار سے مکمل استثنیٰ (Exemption) دیا ہے، جو 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں: تمام میڈیکل اسٹورز، ہسپتال، کلینکس اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹریز۔ پھل اور سبزی کی دکانیں، بیکریاں، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس۔ پٹرول پمپس اور الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز۔ جم (Gyms)، اسپورٹس کلب اور پیڈل کورٹس۔ ملک میں فری لانسنگ اور برآمدات کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے تمام آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز اس پابندی سے مکمل آزاد ہوں گے۔

حکومتِ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ان نئے کاروباری اوقات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔