LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی

پورا ملک جل رہا ہے، ووٹ کی تذلیل ہو رہی ہے: محمود خان اچکزئی

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کشیدگی اور بدامنی بڑھتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے آج خود ووٹ کی تذلیل کر رہے ہیں اور آئین کی بالادستی کا دعویٰ کرنے والی جماعتیں آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جبکہ ملک میں ایسے حالات پیدا ہو رہے ہیں جن میں امن و امان کی صورتحال غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں احتجاج اور ہڑتال کی کال دی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بعض سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے سے روکا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پورے ملک میں خونریزی اور کشیدگی کا ماحول ہے جبکہ عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے آئینی ڈھانچے کے بغیر نظام حکومت چلانا ممکن نہیں اور سیاسی قیادت کو حالات کی سنگینی کا احساس کرنا چاہیے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت اپنی پوزیشن کو مضبوط سمجھ رہی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔