پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ
Web Desk
10 June 2026
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دیکھا گیا، جہاں بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک ہی سیشن میں بڑی گراوٹ کے بعد شاندار واپسی کی۔ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں شدید منفی رجحان غالب رہا، جس کے باعث انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 69 ہزار 455 کی سطح پر آ گیا۔ تاہم، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ اچانک مثبت زون میں واپس آئی اور خریداروں کی دلچسپی کے باعث ابتدائی تمام نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 70 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
24 August 2026