LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
“ایل نینو”کا خطرہ : دنیا کو شدید موسم سے نمٹنے کیلئےاقدامات کرنے ہوں گے، اقوام متحدہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی اور پرچم لہرانے کی شدید مذمت، 8ممالک کا مشترکہ اعلامیہ سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان کاروباری اوقات میں توسیع: دکانیں اور بازار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی، سیریز ایک ایک سے برابر اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات جاری، پاکستانی سفارت خانہ متحرک لبنان پر جارحیت، امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل قرار دے دیا معاشی ترقی کیلئے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم ووٹ ملے نہ ملے گگلت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا : نواز شریف پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم وفاقی حکومت نے ‘سول سرونٹس رولز 2026’ نافذ ، غیر ملکی شہریت چھپانے پر ملازمت ختم کرنے کی منظوری وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، پولٹری فیڈ ملز پر 4 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار صدر(ن) لیگ نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد بے گھر خاندانوں کو رہائش مل گئی پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ، اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات سامنے آگیا

کاروباری اوقات میں توسیع: دکانیں اور بازار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت

Web Desk

2 June 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں دکانوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور عمومی ریٹیل کاروبار رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ شدید گرمی اور دن کے طویل دورانیے کے پیش نظر کیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات گیارہ بجے تک کام کر سکیں گے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ نرمی لاگو نہیں ہوگی اور وہ پہلے کی طرح رات دس بجے بند کیے جائیں گے۔

اسی طرح فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس اور آئی ٹی و ٹیلی کام سروسز کو اس پابندی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ معمول کے مطابق خدمات جاری رکھ سکیں گے۔

نائب وزیراعظم نے تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ان نئے اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔