سلطان بمقابلہ شیطان، وسیم اکرم کی جمرات میں ان سوئنگ انداز سے رمی کی ویڈیو وائرل
Web Desk
27 May 2026
سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جمرات میں رمی کے دوران اپنے مخصوص بولنگ اسٹائل میں کنکریاں مارتے نظر آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم ان دنوں فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ جمرات میں رمی کے دوران ان کا منفرد انداز شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ویڈیو میں انہیں اپنے مشہور ان سوئنگ بولنگ انداز میں کنکریاں مارتے ہوئے اور بعد ازاں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس وسیم اکرم سمیت کئی سابق کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات نے بھی حج کی سعادت حاصل کی ہے
متعلقہ عنوانات
واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر کاش پٹیل سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے
13 July 2026
یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں
13 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان
13 July 2026
یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان
13 July 2026
خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی
13 July 2026
ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی
13 July 2026
لاہور، واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کی ہلاکت، منیجرسمیت 3 ذمہ دار گرفتار
13 July 2026