LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر ایران، امریکا کے درمیان جنگ بندی ختم ، مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے: میڈیا رپورٹ امریکی فوج کے ایران پر تیسرے روز بھی فضائی حملے، کئی شہروں میں دھماکے خواجہ محمد آصف نے فضل الرحمان کے بیان کو اخلاقی بے حسی قرار دیدیا امریکی بحری جہاز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا: ایران امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تصدیق کر دی محمود احمدی نژاد اسرائیل کے رجیم چینج کے منصوبے کا حصہ تھے: امریکی اخبار کا دعویٰ عون چودھری کا فضل الرحمان سے شہدا کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ قومی اتحاد، یکجہتی، اداروں کا احترام ملکی استحکام کیلئے ناگزیر ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی نیویارک والدین کے لیے پہلی بار مفت “پیرنٹس نائٹ آؤٹ” پروگرام کا آغاز، بچے تفریحی مراکز میں چھوڑنے کی سہولت واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر کاش پٹیل سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان

رضوان کی کپتانی میں ٹیم بہتر نتائج نہ دے سکی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

Web Desk

25 May 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں اور اسی سوچ کے تحت محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر رکھا گیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ان کے تقرر سے پہلے ہی محمد رضوان مختصر فارمیٹ کی قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے جبکہ قیادت میں بھی تبدیلی آ چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ٹیم انتظامیہ اس نتیجے پر پہنچی کہ کپتانی میں تبدیلی کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی۔

ہیڈ کوچ کے مطابق ٹیم کا انتخاب صرف کسی ایک کھلاڑی کی کارکردگی کو دیکھ کر نہیں بلکہ پورے اسکواڈ کی ضرورت اور مستقبل کی حکمت عملی کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ اس فیصلے کے ذریعے دیگر کھلاڑیوں کو بھی یہ پیغام دیا گیا ہے کہ قومی ٹیم میں جگہ مستقل نہیں بلکہ کارکردگی سے مشروط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی کپ قریب ہے اور ٹیم انتظامیہ مختلف آپشنز کو آزما کر مضبوط اور متوازن ٹیم تیار کرنا چاہتی ہے۔