LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نوابشاہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، منشیات اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 افراد گرفتار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران دورہ مکمل، ایران میں اہم مذاکرات اور ملاقاتیں وزیراعظم 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، اہم معاہدوں پر دستخط اور اعلیٰ سطح ملاقاتیں طے بغیر کسی ایڈوانس کے خواتین کو پنک سکوٹیز دے رہے ہیں، شرجیل میمن آئی ایس پی آر کے زیراہتمام نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، اساتذہ کی شرکت بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مضبوط، باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز چین: کوئلے کی کان میں دھماکے، 90 افراد ہلاک، کئی زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عباس عراقچی سے ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال گلی،محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانہ ہو گا: مریم نواز امریکا کے شپ یارڈ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 36 افراد زخمی وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ 2 سال پہلے امریکہ مردہ ملک تھا، اب ہر کوئی عزت کر رہا ہے: ٹرمپ امریکہ میں گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ایئرچیف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

Web Desk

23 May 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس پر ان کے ہاں خوشیوں کا سماں ہے۔ اداکارہ سارہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نومولود کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس بڑی خوشخبری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ’’رانیہ فلک‘‘ رکھا ہے۔ اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی جہاں سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات کی بھرمار ہو گئی، وہی شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں بشمول سمیع خان، شگفتہ اعجاز اور نور ظفر خان نے بھی اس خوبصورت جوڑی کو بیٹی کی پیدائش پر دلی مبارکباد پیش کی اور ننھی پری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سارہ خان کا شمار پاکستان کی صفِ اول اور مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے متعدد ہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جبکہ وہ انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی چند نمایاں ترین پاکستانی شخصیات میں بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی پہلی بیٹی کا نام ’الیانا فلک‘ ہے، جبکہ اب رانیہ فلک کی آمد نے ان کی فیملی اور خوشیوں کو مکمل کر دیا ہے۔