امریکا سفارتکاری کے دوران بھی ایران پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے: امریکی ٹی وی
Web Desk
23 May 2026
سفارتی سطح پر جاری تمام تر کوششوں کے باوجود امریکا نے ایران پر نئے حملوں کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ امریکی ٹی وی ‘سی بی ایس نیوز’ نے منصوبہ بندی سے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف نئی عسکری کارروائی کے لیے ہوم ورک مکمل کر رہی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ حکومتی مصروفیات کے باعث اپنے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ صدر ٹرمپ اپنا ویک اینڈ نیو جرسی میں واقع اپنے گولف ریزورٹ پر گزارنے والے تھے، لیکن اب وہ ہنگامی طور پر وائٹ ہاؤس واپس پہنچ رہے ہیں۔
دوسری جانب، انٹیلی جنس اور عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ حملوں اور سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر امریکی فوج اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے متعدد اعلیٰ حکام نے اپنے تعطیلات کے منصوبے منسوخ کر دیے ہیں۔ دفاعی حکام اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ ایرانی ردعمل کے خدشات اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو کم کرنے کی پالیسی کے تحت افواج کے جزوی انخلا کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک اڈوں پر ‘اسٹینڈ بائی’ (مستعد) فوجیوں کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے اوائل میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے بعد سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر براہِ راست حملوں سے گریز کیا تھا تاکہ بالواسطہ مذاکرات کو موقع مل سکے۔ تاہم، وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے امریکی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ‘ریڈ لائنز’ بالکل واضح ہیں؛ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی وہ اپنی افزودہ یورینیم برقرار رکھ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی
25 May 2026
اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
25 May 2026
امریکا،ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی میڈیا
25 May 2026
امریکی صدر اور انکی انتظامیہ کو ایران کی پالیسی بارے شدید تنقید کا سامنا
25 May 2026
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران امریکا جنگ کو ’الوداع‘ کا اشارہ، اے آئی تصویر اور پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی
24 May 2026
وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، سیکریٹ سروس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
24 May 2026
امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستانی اور خلیجی قیادت سے رابطہ، ایران معاہدہ جلد متوقع
24 May 2026
امریکا کے شپ یارڈ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 36 افراد زخمی
23 May 2026