LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے

شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، سیاسی و اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

26 November 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی جس میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین میں موجود ہیں جہاں مناما میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔

شہباز شریف نے شاندار استقبال پر بحرین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دیرینہ خیرسگالی کے جذبات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم کو ’آرڈر آف بحرین‘ کا اعلیٰ ترین اعزاز پیش کیا۔
بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بتایا کہ تاریخی ریکارڈ کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح بحرین کے قانونی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جو بحرین کے لیے باعثِ فخر ہے۔

دوطرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور باہمی احترام و مشترکہ ایمان پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ہوا۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی کے قیام میں تعاون پر بحرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔
وزیراعظم نے بحرین میں مقیم ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر بھی بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دفاعی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تکنیکی تربیت، لاجسٹکس، افرادی قوت اور دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔
اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ دوطرفہ دوستی اور تعاون کو نئی مضبوطی دے گا۔