LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک

ایکس پر ماہانہ فیس ادا نہ کرنیوالے صارفین اب روزانہ صرف 50 پوسٹس کرسکیں گے

Web Desk

20 May 2026

اگر آپ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر روزانہ کافی زیادہ پوسٹس اور ریپلائیز کرنے کے عادی ہیں اور اب تک ماہانہ فیس ادا کر کے بلیو ٹِک حاصل نہیں کیا، تو آپ کے لیے ایک بری خبر ہے۔ ایکس انتظامیہ نے مفت سروس استعمال کرنے والے صارفین پر ایک نئی اور انتہائی سخت پابندی کا اطلاق شروع کر دیا ہے، جس کا بنیادی مقصد صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنے والے سبسکرائبر بننے پر مجبور کرنا ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ایکس نے انتہائی خاموشی سے ان تمام صارفین پر روزانہ پوسٹس کرنے کی حد مقرر کر دی ہے جن کے اکاؤنٹس تصدیق شدہ (Verified) نہیں ہیں اور جن کے پاس بلیو ٹِک موجود نہیں ہے۔ ایکس ہیلپ سینٹر پیج پر اپ ڈیٹ کی گئی معلومات کے مطابق، اب مفت صارفین روزانہ صرف 50 پوسٹس اور 200 ریپلائیز ہی کر سکیں گے۔ اگر کوئی بھی غیر تصدیق شدہ صارف دن بھر میں 50 سے زائد پوسٹس کرنے کی کوشش کرے گا، تو اس کے اکاؤنٹ پر ایک ایرر میسج (Error Message) ظاہر ہو جائے گا اور وہ مزید پوسٹ نہیں کر پائے گا۔

واضح رہے کہ اس نئی پابندی سے قبل مفت صارفین کو روزانہ 2400 پوسٹس کرنے کی وسیع اجازت حاصل تھی، جس میں اب غیر معمولی کمی کر دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکس کی جانب سے اس اچانک فیصلے کا ایک مقصد پلیٹ فارم پر اسپام پوسٹس اور بوٹس (Bots) کی سرگرمیوں کو روکنا ہو سکتا ہے، تاہم اس کا سب سے بڑا اور اصل مقصد یہی نظر آتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ‘ایکس پریمیم’ کی ماہانہ فیس ادا کرنے پر راغب کیا جائے تاکہ کمپنی کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔