سلمان خان اسپتال کے باہر پاپارازیوں پر برہم،
Web Desk
20 May 2026
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر فوٹوگرافرز (پاپارازی) کے ہجوم اور شور شرابے پر شدید برہم ہو گئے، جس کے بعد ان کا یہ سخت ردعمل سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے اور اس پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان ممبئی کے علاقے ماہم میں واقع ہندو جا اسپتال سے باہر نکل رہے تھے کہ اسی دوران پاپارازی کی ایک بڑی تعداد نے انہیں وہاں گھیر لیا اور انتہائی قریب آ کر ویڈیوز اور تصاویر بنانا شروع کر دیں۔
میڈیا کے اس بے ہنگم ہجوم اور شور و غل کی وجہ سے صورتحال اس قدر غیر آرام دہ ہوگئی کہ بالی ووڈ اسٹار کو آگے بڑھنے کے بجائے کچھ دیر کے لیے رکنا پڑا۔ ہجوم اور شور میں مسلسل اضافے پر سلمان خان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوٹوگرافرز کو سختی سے مخاطب کیا اور انہیں اپنے پیشہ ورانہ رویے کو بہتر بنانے کی سخت ہدایت دی۔
اداکار کے سخت تیور دیکھ کر وہاں موجود پاپارازی نے فوری طور پر اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے ان سے معذرت کی اور اپنے کیمرے نیچے کر لیے، جس کے بعد سلمان خان اپنی گاڑی کی طرف روانہ ہو گئے۔ پاپارازی کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے، تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ دبنگ خان اسپتال میں کس کی عیادت یا ملاقات کے لیے تشریف لائے تھے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026