واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے کا خطرہ، صارفین کو خبردار کردیا
Web Desk
19 May 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ (WhatsApp) اکاؤنٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم اور ہنگامی انتباہ جاری کیا ہے، جس میں واٹس ایپ سے منسلک سمز کی فوری تصدیق پر زور دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ “آپ کی ڈیجیٹل شناخت آپ کی اپنی ذمہ داری ہے”۔ اس لیے تمام صارفین اپنے واٹس ایپ سے منسلک ایسی سمز کی بروکت تصدیق یقینی بنائیں جو یا تو غیر فعال ہو چکی ہیں یا ان کے نام پر باقاعدہ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
ٹیلی کام واچ ڈاگ کے مطابق، صارفین کے قیمتی اکاؤنٹس، نجی چیٹس، قریبی رابطوں اور مجموعی ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے یہ انتہائی ناگزیر ہے کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر لازمی طور پر کسی فعال اور بائیو میٹرک تصدیق شدہ سم پر چل رہا ہو۔ پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر ضرورت ہو تو بائیو میٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کے لیے اپنے متعلقہ موبائل آپریٹر کی قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے فوری رجوع کریں۔
بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ اگر آپ کی موجودہ سم مستقل طور پر بند یا غیر فعال ہو چکی ہے، تو کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ فوری طور پر کسی دوسری تصدیق شدہ اور فعال سم پر منتقل (Migrate) کر لیں۔ پی ٹی اے نے صارفین کو سخت متنبہ کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ سے اچانک اور غیر متوقع لاگ آؤٹ ہونے کا انتظار نہ کریں، کیونکہ آپ کا موبائل نمبر ہی انٹرنیٹ کی دنیا میں آپ کی اصل ڈیجیٹل شناخت ہے۔
متعلقہ عنوانات
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026