LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر

لاس اینجلس میں “میڈ اِن پاکستان” فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاری

Web Desk

16 May 2026

پاکستان قونصل خانہ لاس اینجلس اور پاکستان امریکن چیمبرز آف کامرس نے امریکا میں پاکستان کی کھیلوں کی صنعت متعارف کرانے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کی فٹبالز تیار کرنے کیلئے معروف ہے جبکہ سیالکوٹ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی فٹبالز کی تیاری کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال تیار کرکے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی مہارت منوا لی ہے۔

قونصل خانے نے پاکستان امریکن چیمبرز آف کامرس کی اس کوشش کو سراہا ہے جس کے تحت امریکی مارکیٹ میں پاکستانی فٹبالز کی تشہیر کیلئے خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

جون 2026 میں لاس اینجلس ریجن میں “میڈ اِن پاکستان” فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے، جس میں پاکستان میں تیار ہونے والی عالمی شہرت یافتہ فٹبالز کو نمایاں کیا جائے گا۔

تقریب کا مقصد پاکستانی صنعت، ہنرمندی اور عالمی معیار کو امریکی عوام اور کاروباری حلقوں کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔