کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
Web Desk
19 November 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کراچی کے لیے مزید 500 بسوں کی خریداری، گندم کے کاشتکاروں کے لیے 16 ارب 90 کروڑ روپے کی امداد، سندھ سیف سٹی منصوبے کے دوسرے فیز کے لیے 5 ارب 76 کروڑ روپے اور ایس آئی یو ٹی کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنے سمیت جیمز اینڈ جیولری کو صنعت کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ آئندہ ایک سال میں کراچی میں ایک ہزار سے زائد بسیں لائی جائیں گی جبکہ دسمبر میں ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں بھی پہنچ جائیں گی، اس کے علاوہ وائلڈ لائف گارڈز کی بھرتی، سکالرشپس میں اضافے اور شکار کے نئے اجازت نامے جاری نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کشیدگی اور ماضی کے تلخ تجربات سے بچنے کے لیے سندھ حکومت نے 29 نومبر کو کراچی میں کسی بھی سیاسی یا قوم پرست جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نثار کھوڑو اور ضیاء لنجار پر مشتمل چار رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ایم کیو ایم اور قوم پرست جماعت سے رابطہ کر کے انہیں ریلیاں مؤخر کرنے کی درخواست کرے گی، جبکہ ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی انتشار کی سیاست نہیں کرتی، فیصلے سڑکوں کے بجائے ایوانوں میں ہونے چاہئیں اور حکومت کسی کو صوبے کا ماحول خراب نہیں کرنے دے گی۔
متعلقہ عنوانات
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026
ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی
19 November 2026