LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکی حملوں میں شہید شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: پاسداران انقلاب نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان پاکستان کی روسی مشرق بعید کے ساتھ تخلیقی معیشت میں تعاون بڑھانے کی تجویز مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے: ملک احمد خان سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات پر اپوزیشن کی تحریک التوائے کار کثرت رائے سے مسترد

حدیقہ کیانی کو فن موسیقی میں نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

Web Desk

15 May 2026

گورنر ہاؤس لاہور میں بدھ کے روز منعقدہ ایک پروقار تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدرِ پاکستان کی جانب سے معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو موسیقی کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ’ستارہ امتیاز‘ سے نوازا۔حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈ وصول کرنے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس اعزاز کے حصول پر بے حد فخر اور عاجزی محسوس کر رہی ہیں۔ گلوکارہ کے لیے یہ لمحہ اس لیے بھی خاص تھا کہ انہیں 20 سال قبل ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا، اور اب دو دہائیوں بعد انہیں ملک کا یہ تیسرا بڑا سول اعزاز (ستارہ امتیاز) حاصل ہوا۔ حدیقہ کیانی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے بیٹے، خاندان، مداحوں اور ان تمام لوگوں کے سر باندھا جو برسوں سے ان کے فنی سفر کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب کے ساتھ یہ سفر آج بھی کامیابی سے جاری ہے۔”گلوکارہ نے ایک دلچسپ مشاہدہ بھی شیئر کیا کہ 20 سال قبل جب انہیں ’تمغہ امتیاز‘ ملا تھا، تب بھی انہوں نے سرخ لباس زیب تن کر رکھا تھا اور اس بار ستارہ امتیاز وصول کرتے وقت بھی وہ اتفاقاً سرخ لباس ہی پہنے ہوئے تھیں۔ انہوں نے اس اتفاق کو اپنے فنی سفر کی ایک خوبصورت علامت قرار دیا۔