تصاویر کے ذریعے ونڈوز سسٹم ہیک کرنے کا سائبر حملہ بے نقاب
Web Desk
13 May 2026
سائبر انٹیلی جنس پلیٹ فارم سائفرما کے محققین نے ایک نہایت خطرناک سائبر حملہ بے نقاب کیا ہے جس میں ونڈوز سسٹمز کو جعلی جے پی ای جی تصویری فائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔’آپریشن سائلنٹ کینوس‘ نامی اس مہم میں حملہ آور بے ضرر نظر آنے والی تصویروں کی آڑ میں خفیہ پاور شیل اسکرپٹس چلا کر صارفین کے کمپیوٹرز پر مکمل اور خاموش کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں۔یہ حملہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب صارف کو ایک عام سی تصویر دکھائی دینے والی فائل، sysupdate.jpeg موصول ہوتی ہے۔ بظاہر یہ ایک جے پی ای جی امیج لگتی ہے لیکن حقیقت میں اس میں کوئی تصویر موجود نہیں ہوتی بلکہ اس کے اندر ایک خطرناک پاور شیل اسکرپٹ چھپا ہوتا ہے، جو خاموشی سے سسٹم میں داخل ہو کر مزید میلویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ میلویئر اپنی خطرناک کمانڈز کو سیدھا فائلوں میں محفوظ نہیں کرتا بلکہ چلتے وقت خود تیار کرتا ہے تاکہ اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سسٹمز اسے پکڑ نہ سکیں۔ اس کے بعد یہ access.jpeg نامی دوسرا خفیہ پے لوڈ ڈاؤن لوڈ کر کے براہِ راست میموری میں چلاتا ہے۔مزید خطرناک پہلو یہ ہے کہ مائیکروسافٹ کارپوریشن کے اپنے .NET کمپائلر csc.exe کو استعمال کرتے ہوئے متاثرہ کمپیوٹر پر uds.exe نامی ایک کسٹم لانچر بھی تیار کیا جاتا ہے۔لانچر کے فعال ہوتے ہی میلویئر ms-settings پروٹوکول سے منسلک رجسٹری کی کو ہائی جیک کر لیتا ہے اور ایک خفیہ ڈیسک ٹاپ ماحول بنا دیتا ہے، جو صارف کی نظروں سے اوجھل رہتے ہوئے پس منظر میں تمام خطرناک سرگرمیاں جاری رکھتا ہے۔اس کے ساتھ ہی OneDriveServers نامی ایک مستقل ونڈوز سروس بھی بنا دی جاتی ہے، تاکہ کمپیوٹر ری اسٹارٹ ہونے کے بعد بھی میلویئر خاموشی سے سرگرم رہے اور حملہ آور کا کنٹرول برقرار رہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026