LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین کے قومی دن پر صدر آصف زرداری کا صدر شی جن پنگ کو خط، پاک-چین شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا اعادہ شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی زمبابوے: ہرارے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ سعودی ولی عہد کا کشیدگی کم کرنے، سفارتی حل کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: شرجیل میمن صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ میرے پاس عراق میں رہنے کا آپشن تھا لیکن بہتر وزیراعظم چھوڑ کر جا رہے ہیں:ٹرمپ سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے فلائی دبئی طیارے کے مسافر تل ابیب پہنچ گئے نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گورنر راج یا ایمرجنسی، فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج، وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف پاکستان میں انشورنس پینیٹریشن جی ڈی پی کا صرف 0.7 فیصد ہے: سی سی پی

جونیئر اداکار کو کھانے سے روکنے پر اکشے کھنہ پروڈیوسر پر پھٹ پڑے تھے: امیت بہل کا انکشاف

Web Desk

12 May 2026

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار اکشے کھنہ اپنی سنجیدہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی اصول پسندی اور ساتھی فنکاروں کے لیے ہمدردانہ رویے کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں سینئر اداکار امیت بہل نے ایک پرانا واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اکشے کھنہ ایک غریب اور جونیئر اداکار کی تذلیل پر پروڈیوسر کے خلاف ڈٹ گئے تھے۔امیت بہل کے مطابق، ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک کریکٹر آرٹسٹ (جو الگ ہوٹل میں مقیم تھا) دوپہر کے کھانے کے لیے اس ہوٹل میں آیا جہاں مرکزی کاسٹ ٹھہری ہوئی تھی۔ جیسے ہی اس اداکار نے کھانا شروع کیا، پروڈکشن ٹیم اور پروڈیوسر کے اہل خانہ نے اسے یہ کہہ کر روک دیا کہ “وہ یہاں کا حصہ نہیں ہے اور اسے یہ کھانا نہیں کھانا چاہیے”۔امیت بہل بتاتے ہیں کہ جب اس اداکار کو کھانے سے روکا گیا تو وہ دل برداشتہ ہو کر خاموشی سے پلیٹ رکھ کر ایک طرف بیٹھ گیا۔ اکشے کھنہ نے یہ منظر دیکھا اور ان کا پارہ ہائی ہو گیا۔اکشے نے فوراً مداخلت کی اور عملے اور پروڈیوسر پر برس پڑے۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا، “بھوک اور عزت کا اصل مطلب کیا ہے؟ فلم پلیٹوں یا کھانے کی مقدار سے نہیں بنتی، بلکہ لوگوں کی دعاؤں سے بنتی ہے۔”

امیت بہل کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے سیٹ پر موجود تمام لوگوں کو حیران کر دیا اور انہیں اندازہ ہوا کہ اکشے کھنہ انسانیت اور ساتھیوں کی عزتِ نفس کے معاملے میں کتنے حساس ہیں۔ اس واقعے کے بعد نہ صرف اس اداکار کو عزت کے ساتھ کھانا کھلایا گیا بلکہ سیٹ پر موجود تفریق کو بھی ختم کیا گیا۔