ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
Web Desk
11 May 2026
امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کی تجاویز پر امریکہ کو بھیجے گئے جواب میں یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے کی آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم 20 سال تک افزودگی نہ کرنے اور جوہری تنصیبات ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایران نے مرحلہ وار آبنائے ہرمز کھولنے اور پابندیاں ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری ذرائع نے اس رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی، حملے نہ کرنے کی ضمانت اور تیل برآمدات سمیت تمام منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی ذرائع کا اصرار ہے کہ جوہری مواد سے متعلق امریکی رپورٹ کے اہم نکات حقائق کے منافی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
برنہم اور ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
7 September 2026
ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026
ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز
7 September 2026
امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا
7 September 2026
میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک
7 September 2026
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا
6 September 2026
آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی
6 September 2026