اداکارہ مومنہ اقبال کی جلد شادی بارے خبریں زیر گردش
Web Desk
11 May 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی شادی کی تیاریاں مکمل ہیں اور ان کے قریبی عزیز و اقارب کو دعوت نامے بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
اگرچہ ان خبروں میں دولہا کی شناخت کے بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کے ہونے والے جیون ساتھی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مومنہ اقبال اپنی شادی کی تقریب کے بعد خود سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کریں گی۔
اداکارہ کی جانب سے تاحال ان خبروں کی باقاعدہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، لیکن ان کے مداحوں نے ابھی سے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکبادیں دینے اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مومنہ اقبال اپنی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کی بدولت مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔
متعلقہ عنوانات
معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے
30 September 2026
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026