LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکاسے مذاکرات کےلیے ایران کاجواب پاکستان کو مل گیا، وزیراعظم  شہبازشریف کی تصدیق تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا، ہرطرف شاہینوں کا غلبہ اوردشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا، وزیراعظم دشمن کے خلاف سخت موقف اپنایا جائے، ایرانی سپریم لیڈر کی مسلح افواج کو نئی ہدایات مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر خودکش حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی جنگ خاتمےکی امریکی تجویز،ایران نے جواب پاکستان کےذریعے بھجوادیا مہنگائی کے آفٹرشاکس جاری، جیٹ فیول کی قیمت میں 53روپے11پیسے فی لیٹر اضافہ پاکستان پیٹرول، بجلی، گیس کی مقامی قیمتیں لاگت کےمطابق طے کرے، آئی ایم ایف قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے پھر رابطہ، علاقائی کشیدہ صورتحال پر گفتگو نئی دہلی میں دہشت گردحملوں کا خطرہ، الرٹ کے بعدسیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے پاکستان کے خلاف ہر مہم جوئی کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا، سید عاصم منیر سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا مدرز ڈے پر قومی ویمن ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی شکارپور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ڈینور ہوائی اڈے پر افسوسناک واقعہ، رن وے پر موجود شخص مسافر طیارے سے ٹکرا کر ہلاک

بھارتی اداکاروجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلوصارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان

Web Desk

10 May 2026

بھارتی اداکار سی جوزف وجے نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کےعہدے کاحلف اٹھانے کے فوریً بعد گھریلو صارفین کو بجلی کے 200 یونٹ مفت دینے کا اعلان کردیا۔

جوزف وجے چندرشیکھر کی پارٹی تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے، نئے وزیراعلیٰ نے ریاست میں خواتین کے تحفظ کے لیے اسپیشل فورس بنانے اور انسداد منشیات کے حکم نامے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

حلف اٹھانے کے بعد چنئی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں پہلے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حقیقی سکیولرازم اور سماجی انصاف کے لیے پرعزم حکومت کا ایک نیا دور اب شروع ہوا ہے، انہوں نے کانگریس، وی سی کے، آئی یو ایم ایل اور بائیں بازو کی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت بنانے کے لیے ان کی پارٹی کی حمایت کی۔

جوزف وجے نے خصوصی طور پر جین زی کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ میں کسی شاہی گھرانے سے نہیں آیا، میں نے غربت اور بھوک کو قریب سے دیکھا ہے، لوگوں نے میرا مذاق اڑایا مگر عوام مجھے اپنے دل میں جگہ دی، جس پر میں شکرگزار ہوں۔

ریاستی انتخابات میں ویدو ویدوتھلائی چیتروتھیگال کچی (وی سی کے) اورانڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) نے ٹی وی کے کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اتحاد کی نشستوں کی تعداد 234 رکنی اسمبلی میں 120 تک پہنچ گئیں۔

اس سے قبل انڈین نیشنل کانگریس نے بھی وجے کی حکومت کی حمایت کی تھی، اس فیصلے کی ایک وجہ اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔