LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا

ڈینور ہوائی اڈے پر افسوسناک واقعہ، رن وے پر موجود شخص مسافر طیارے سے ٹکرا کر ہلاک

Web Desk

10 May 2026

امریکا کے ڈینور ہوائی اڈے پر ایک خوفناک حادثے میں مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود ایک شخص سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ طیارے کے انجن میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق فرنٹیئر ایئرلائن کی پرواز 4345 جمعے کی رات تقریباً 11 بج کر 19 منٹ پر روانگی کے لیے رن وے پر دوڑ رہی تھی کہ اسی دوران ایک شخص طیارے کی زد میں آگیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ شخص جزوی طور پر طیارے کے انجن میں بھی چلا گیا تھا، جس کے باعث انجن میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں حرکت میں آئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص ہوائی اڈے کے اطراف نصب حفاظتی باڑ عبور کرکے اندر داخل ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ باڑ پار کرنے کے تقریباً دو منٹ بعد ہی وہ رن وے پر پہنچ گیا جہاں حادثہ پیش آیا۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق طیارہ لاس اینجلس جا رہا تھا اور اس میں 224 مسافر جبکہ عملے کے 7 افراد سوار تھے۔ حادثے کے دوران کم از کم ایک مسافر معمولی زخمی بھی ہوا۔

واقعے کے بعد ہوائی اڈے کی سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ حکام نے مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔