مدرز ڈے پر قومی ویمن ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی
Web Desk
10 May 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے مدرز ڈے کے موقع پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قابلِ فخر بیٹیوں نے زمبابوے ویمن ٹیم کو تین صفر سے شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ مدرز ڈے منانے کا اس سے خوبصورت انداز نہیں ہو سکتا کہ قومی ویمن ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے متعدد بین الاقوامی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فتح پاکستان کی تمام ماؤں کے نام ہے جبکہ قومی خواتین کھلاڑیوں نے اپنی ہمت، جذبے اور بہترین کھیل کے ذریعے مدرز ڈے پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی خواتین ٹیم کو ان کی عمدہ کارکردگی، فائٹنگ اسپرٹ اور کھیل کے میدان میں غیرمعمولی جذبے پر بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ملک و قوم کو خوشی اور فخر کا ایک یادگار لمحہ دیا ہے۔ انہوں نے قومی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “شاباش لڑکیو، پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔”
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع
23 August 2026
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک
23 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار
23 August 2026
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
23 August 2026
امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی
23 August 2026
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026