LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا خلیجی فضائی حدود میں پروازوں کے خطرات سے انتباہ دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم

امریکاسے مذاکرات کےلیے ایران کاجواب پاکستان کو مل گیا، وزیراعظم  شہبازشریف کی تصدیق

Web Desk

10 May 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے لیے امریکی تجاویزپر ایران کا جواب پاکستان کوموصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایران سے جواب ملنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا کے لیے جواب پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی میڈیا نے بتایاتھاکہ  کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی نئی تجاویز کا جواب پاکستان کو بھیج دیا ہے اور مجوزہ منصوبے کے مطابق مذاکرات کے موجودہ مرحلے میں صرف خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔

امریکا اور ایران نے 28 فروری کو شروع کی گئی جنگ تقریباً 40 روز بعدپاکستان کی ثالثی پر روک دی تھی اور اس حوالے سے اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات بھی ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں مذاکرات کا حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا تاہم فریقین نے تجاویز کا تبادلہ جاری رکھا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی تھی۔