سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا
Web Desk
10 May 2026
کراچی: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہا جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔
اعداد و شمار کے مطابق نواب شاہ اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح تربت اور مٹھی میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37، اسلام آباد میں 36 جبکہ کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شام یا رات کے اوقات میں اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026