امریکا میں سائبر حملوں کے بعد ہیکرز سے ڈیٹا کی واپس کیلئے رابطے شروع
Web Desk
9 May 2026
تعلیمی پلیٹ فارم کینوس (Canvas LMS) پر ایک بڑے سائبر حملے کے بعد امریکہ بھر کے اسکولوں اور جامعات نے ہیکرز سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ لاکھوں طلبہ کا چوری شدہ ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہونے سے بچایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، بدنامِ زمانہ ہیکنگ گروپ ‘ShinyHunters’ نے کینوس کے ڈیٹا بیس سے تقریباً 6.65 ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس ڈیٹا میں 9 ہزار کے قریب تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبہ کے نام، ای میل ایڈریسز اور نجی پیغامات شامل ہیں۔ اس سائبر حملے نے امتحانات اور اسائنمنٹس کے سیزن میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (FBI) نے امریکی تعلیمی نظام پر اس حملے کی تصدیق کی ہے، حالانکہ انہوں نے اپنی رپورٹ میں براہِ راست پلیٹ فارم کا نام نہیں لیا۔ دوسری جانب کینوس کی پیرنٹ کمپنی ‘انسٹرکچر’ (Instructure) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکنیکی مسئلے کو حل کر کے سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026