بجلی سبسڈی کا موجودہ نظام ختم؛ جنوری 2027 سے بی آئی ایس پی ڈیٹا کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز
Web Desk
7 May 2026
وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی نظام کا موجودہ طریقہ کار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاور سبسڈی کا موجودہ نظام ختم کر کے جنوری 2027 سے نیا ٹارگٹڈ سبسڈی نظام نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، نئے میکنزم کے تحت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت بجلی سبسڈی ملے گی، صرف مستحق افراد کو سبسڈی کیلئے بی آئی ایس پی ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کی نشاندہی ہوگی۔
حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان سبسڈی میکنزم کو تبدیل کرنے پر معاہدہ طے پا گیا، پاور سیکٹر میں سبسڈی سے متعلق اصلاحات پر آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرائی گئی ہے، نئے میکنزم میں تبدیلی سے ٹیرف ڈیفرینشل اور کراس سبسڈی نظام ختم کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اقدام سے کم یونٹس ظاہر کرنے کیلئے متعدد میٹرز کے استعمال کا راستہ روکا جائے گا، بجلی صارفین کو نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری سے منسلک کرنے پر کام کا آغاز ہوگا، عالمی بینک کے تعاون سے مستحق صارفین کی تصدیق کا نیا نظام متعارف کرایا جائے گا، پاور سبسڈی ادائیگی کیلئے بیرونی فرم کی خدمات رواں ماہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے تحت حکومت آبپاشی نظام میں بھی تبدیلی کیلئے اقدامات کرے گی، آبپاشی نظام میں اصلاحات کیلئے ای۔ آبیانہ سسٹم ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی ڈیجیٹل ای۔آبیانہ نظام نافذ کیا جائے گا، پنجاب میں ای بیانیہ نظام پہلے سے لاگو، باقی صوبوں میں اب نافذ ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: پاک فوج
7 May 2026
وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، دانش سکول قائم کرنے کا اعلان
7 May 2026
کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ؛ فی تولہ سونا 4 لاکھ 96 ہزار سے متجاوز
7 May 2026
پاکستان،ڈیرہ غازی خان میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
7 May 2026
معرکہ حق میں انٹیلی جنس اداروں نے بڑا اہم کردار ادا کیا: محسن نقوی
7 May 2026
عوامی شکایات کا ازالہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے، سمعتا افضال سید
7 May 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپیلوں پر دلائل کے لیے حتمی مہلت دینے کا فیصلہ
7 May 2026
امریکہ اور ایران میں معاہدہ جلد متوقع، پاکستان کا پانی کوئی چوری نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ
7 May 2026