LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف

پاکستان میں اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 43 فیصد سے زائد بڑھ گیا

Web Desk

4 May 2026

ملک میں تجارتی خسارے اور درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران معاشی دباؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 43 اعشاریہ 50 فیصد بڑھ گیا جبکہ درآمدات میں 28 اعشاریہ 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس برآمدات میں بھی 9 اعشاریہ 50 فیصد اضافہ ہوا، تاہم یہ اضافہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں درآمدات کا حجم 6 ارب 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ برآمدات 2 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تک محدود رہیں، جس کے باعث تجارتی خسارہ 4 ارب 7 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔

سالانہ بنیادوں پر بھی تجارتی خسارے میں 3 اعشاریہ 83 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ درآمدات میں 7 اعشاریہ 46 فیصد اور برآمدات میں 14 اعشاریہ 03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 20 اعشاریہ 80 فیصد بڑھ کر 31 ارب 99 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا، جو معیشت کے لیے تشویش کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔