امریکی فضائی کمپنی اسپرٹ ایئرلائنز مالی بحران کے باعث بند، تمام پروازیں منسوخ
Web Desk
3 May 2026
امریکا کی کم لاگت فضائی کمپنی اسپرٹ ایئرلائنز نے شدید مالی بحران کے باعث اپنی تمام پروازیں منسوخ کرتے ہوئے آپریشنز مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 مئی 2026 سے مرحلہ وار آپریشن ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مسافروں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی، تاہم واؤچر، پوائنٹس یا دیگر ذرائع سے بکنگ کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اسپرٹ ایئرلائنز، جو گزشتہ 34 برس سے کم قیمت فضائی سفر کی پہچان سمجھی جاتی تھی، گزشتہ کئی برسوں سے خسارے کا شکار تھی۔ کمپنی دوسری بار دیوالیہ ہونے کے عمل سے گزر رہی تھی، جبکہ ایران میں جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے صورتحال مزید سنگین بنا دی۔
کمپنی کی بندش کے نتیجے میں تقریباً 17 ہزار افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، جن میں ہزاروں ملازمین اور کنٹریکٹ ورکرز شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے امریکا میں فضائی کرایوں میں اضافے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق بڑی ایئرلائنز نے متاثرہ مسافروں کے لیے محدود رعایتی کرایے متعارف کرائے ہیں، تاہم یہ سہولت عارضی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
7 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026