LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے کراچی میں ڈاکوؤں نے 2 دکانوں سے کروڑوں کا سونا اور رقم لوٹ لی نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں برطانوی میری ٹائم کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکر کو پروجیکٹائل نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد میں ناکام، اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ کی کوششیں دفاعی ٹیکنالوجی کے فنڈز کیلئے امریکی سرمایہ کاری کی کوشش کررہے ہیں: سابق یوکرینی وزیر دفاع

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی: اوگرا

Web Desk

30 April 2026

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان نے پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات جعلی ہیں اور کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود سپلائی چین متاثر نہیں ہوئی اور آئندہ بھی تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

ادھر عالمی سطح پر ایران کے خلاف ممکنہ مزید کارروائیوں، ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ تاہم حالیہ اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل ایک سو چوبیس ڈالر سے کم ہو کر ایک سو چودہ ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک سو دس ڈالر سے کم ہو کر ایک سو چار ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔