مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا، توانائی کی قیمتوں پر دباؤکا خدشہ ہے، ملکی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
Web Desk
30 April 2026
ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی بہتر انداز میں مکمل ہوئی۔۔حکومت نے بڑا دعویٰ کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ ملکی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا۔ مارچ میں افراط زر 7.3 فیصد ریکارڈکیا گیا جبکہ ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹس میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ۔۔صنعتی پیداوارمیں 5.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گاڑیوں کی تیاریوں میں 51 فیصد، ٹرک اور بسوں میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔۔
رپورٹ کے مطابق مالی خسارہ کم ہو کر صرف 0.1 فیصد جی ڈی پی رہ گیا۔۔ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔۔زرمبادلہ کے ذخائر 20.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے توانائی کی قیمتوں اور سپلائی چین پر دباؤ کا خدشہ ہے۔۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے۔پاکستان ماضی کے مقابلے میں بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع
23 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 1549 پوائنٹس کی کمی
23 October 2026
امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش
23 October 2026
وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال
23 October 2026
عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ
23 October 2026
23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
23 October 2026
پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرنے کی تیاری، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان
23 October 2026
وزیراعظم کا 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ
23 October 2026